اوگرا نے پھر پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سفارش کردی

0
74

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوادی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے تک فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے  اور  مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 40 پیسے  فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی مشاورت سےہوگا جس کے بعد ہی قیمتوں کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پر عملدرآمد 16 جولائی سے ہوگا۔

خیال رہے کہ 30 جون کو وفاقی حکومت نے 15 جولائی تک کیلئے پیٹرول 2 روپے فی لیٹر مہنگا کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں