پیپلزپارٹی کا ترقی یافتہ سندھ، 18 ترامیم کا خاتمہ ضروری ہوگیا

0
93

شکارپور: پیپلزپارٹی کے ترقی یافتہ سندھ کی بدترین کارکردگی کی وجہ سے 18 ترامیم کا خاتمہ ضروری ہوگیا۔

سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت آٹھارویں ترمیم کے ہوتے ہوئے سوالیہ نشان چھوڑ گئی۔ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں سائیں سرکار کی نااہلی کا ایک اور کارنامہ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔ گڑھی یاسین کی سرکاری اسپتال میں ایمبولینس نا ہونے کے باعث جاں بحق شخص کی نعش گدھا گاڑی پر گھر روانہ کردی گئی۔

 شکارپور ضلع کی تحصیل گڑھی یاسین شہر کا رہائشی فقیر گرمی کے باعث بے ہوش ہوگیا۔ شہریوں نے فقیر کو بے ہوشی کی حالت میں گڑھی یاسین کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا، جہاں پر ڈاکٹرز نے فقیر کے موت کی تصدیق کردی۔

سرکاری ہسپتال میں ایمبولینس کے نہ ہونے کی وجہ سے سکندر کی میّت  دو گھنٹے بعد گدھا گاڑی پر گھر لے جائی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں