کراچی: گلشن حدید میں کیٹرز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کا انوکھا احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کی جانب سے سڑک پر دیگیں رکھ کر احتجاج کیا کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں اور سڑک پر دیگیں رکھنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے باعث تقاریب پر پابندی سے کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے اور لاک ڈاون کے بعد سے ملازمین کو اپنی جیبوں سے تنخواہیں ادا کررہے ہیں۔ کئی ماہ ہوگئے کوئی آرڈر نہیں آرہا اور کاروبار نہ ہونے سے کوئی آمدنی نہیں مگر خرچے اپنی جگہ پر ہیں۔ دکان کا کرایہ ، یوٹیلیٹی بل اور دیگر اخراجات کہاں سے پورے کریں اور دکانوں کے کرائے بھی جیبوں سے ادا کررہے ہیں۔
مظاہرین نے کہا کہ اگر یہی صورتحال رہی تو ہم تباہ ہوجائیں گے اور جس طر دیگر شعبوں کو اجازت دی گئی ہمیں بھی دی جائے۔
کیٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت کی تمام ایس او پی پر عمل درآمد کیا جائے گا۔