زنگنان ہمارا اٹوٹ انگ ہے، چین کا اعلان’ بھارتی کنٹرول میں ارونا چل پردیش کا نام زنگنان رکھ دیا’ 27 مقامات کے نام بھی تبدیل

0
14

کراچی: اٹوٹ انگ والے مودی بھارت کا اب انگ انگ ٹوٹے گا۔ چین نے پورے ارونا چل کا نام زنگنان رکھ دیا ہے۔ چینی سرکاری اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زنگنان ہمارا اٹوٹ انگ ہے۔ س سے قبل ارونا چل کے 27 علاقوں کے نام تبدیل کیے گئے تھے۔ بھارت نے احتجاج کرتے ہوئے نام کی تبدیلی مسترد کر دی۔

چین نے بھارتی کنٹرول والے ارونا چل پردیش میں 27 مقامات کے نام تبدیل کردئیے۔ دفتر خارجہ نے باقاعدہ بیان جاری میں شدید احتجاج کرتے ہوئے نئے نام مسترد کردیے۔

چین کا کہنا ہے کہ ارونا چل اس کے علاقے تبت کا حصہ ہے گزشتہ برس لداخ میں بھی تنازعہ پیدا ہوا تھا ایک معاہدے کے تحت وہاں آتشی اسلحے کا استعمال ممنوع ہے تو لڑائی میں جوڈو کراٹے سے کئی بھارتی گھائل ہوئے، درجنوں کی نوکدار جوتوں سے پٹائی ہوئی اور انہیں سیکڑوں فٹ نیچے دریا میں پھینک دیا گیا۔ لداخ پر حال میں ہی کشیدگی کے خاتمے کا معاہدہ ہوا مگر چینی دستے عام طور پر علاقے میں رہتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں