پاک بحریہ کا جہاز جذبہ خیر سگالی کے تحت براعظم افریقہ کا امدادی دورہ مکمل کرکے کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

0
34

کراچی: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نَصر براعظم افریقہ کے مختلف ممالک کا دورہ مکمل کر کے کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ پی این ایس نصر افریقی ممالک میں جذبہ خیر سگالی کے تحت امدادی دورے پر تھا۔ دورے کے دوران پی این ایس نصر نے جبوتی, سوڈان, بینن اور نائیجر میں ایک ہزار ٹن چاول فراہم کئے اور پی این ایس نصر نے ممباسا اور کینیا کا خیر سگالی دورہ بھی کیا۔ امدادی مشن کی منصوبہ بندی نائیجر میں گزشتہ برس آنے والے سیلاب اور قحط کی تباہ کاریوں کے پیش نظر کی گئی۔

کراچی بندرگاہ پہنچنے پر کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ جہاز کا استقبال کیا۔ اس دورے کا مقصد حکومت پاکستان کی انگیج افریقہ پالیسی کے تحت دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کا فروغ تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں