کمشنر کراچی فروٹ مافیا کے سہولت کار بن گئے

0
40

کراچی: رمضان کے پہلے ہی روزے میں کراچی کے شہریوں کیلئے پھل خریدنا مشکل ہوگیا اور رمضان میں فروٹ مافیا کے سہولت کار کمشنر کراچی کی سرکاری لسٹ میں پھل مہنگے ہوگئے۔

کیلا درجہ اول کل تک 83 روپے درجن تھا آج اس کے ریٹ 103 روپے درجن۔ کیلا درجہ دوم کل تک 63 روپے درجن تھا آج لسٹ میں 83 روپے درجن کردیا گیا جبکہ سیب کلو کل تک سرکاری لسٹ میں 93 روپے کلو تھا آج 103 روپے کلو،
سیب گولڈن کل تک 93 روپے کلو تھا آج وہ بھی 103 روپے کلو ہوگیا ہے۔ خربوزہ درجہ دوم کل تک لسٹ میں 28 روپے کلو تھا آج 38 روپے کلو کردیا گیا اور  کیلا درجہ دوم بازار میں 120 سے 150 روپے درجن، سیب کلو 140 روپے کلو
سیب گولڈن 160 روپے کلو ہوگیا ہے۔ خربوزہ درجہ دوم بازاروں میں 60 سے 80 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

زرائع کے مطابق کمشنر کراچی کے کارندے ریٹ کے اتار چڑہائو میں خصوصی طور پر سٹے باز کا کردار ادا کرتے ہوئے رشوت وصول کررہے ہیں اور اس کا بڑا حصہ کمشنر کراچی آفس پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں