کراچی: رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ عبدالواجد شیخ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں، صوبائی سیکریٹری قمر رضا بلوچ ارادی غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ بلڈر مافیا کو غیر قانونی تعمیرات کے لئے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کوآپریٹو رجسٹرار عبدالواجد شیخ کو یکم اکتوبر کو حکم دیا کی لکھنؤ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات 60 روز میں کرا کر عدالت میں رپورٹ جمع کرائیں، معزز عدالت کے دو رکنی بینچ مین شامل جسٹس یوسف علی سید اور جسٹس عبد الحمید نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کوآپریٹو رجسٹرار کو حکم دیا ہے کہ کوآپریٹو ایکٹ اینڈ رولز کے مطابق اگلے 7 دن ایک الیکشن کمیٹی تشکیل دے جائے جو اصل سوسائٹی ممبران کی تازہ ترین ووٹر لسٹ تیار کرے، جس میں صرف وہی ممبران شامل ہوں جنہی قابل شناخت پلاٹ نمبرز کے ساتھ پلاٹ کے مالکان ہیں۔ الیکشن کمیٹی انتخاب لڑنے والے امیدواروں کی اہلیت کوآپریٹو ایکٹ ایند رولز اور سوسائٹی کے رجسٹرڈ قوانین کے مطابق یقینی بنائے۔ کمیٹی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی بھی تنازعہ کا فیصلہ کرے بلک متاثرہ ممبرز اپنے تنازعات حل کرانے کے لئیے مجاز فورم پر رجوع کریں الیکشن کمیٹی، سوسائٹی کے اخراجات پر ایک الیکشن شیڈول جاری کرے جسے ایک معروف اردو اور انگلش اخبار میں شائع کرایا جائے۔

عدالت نے پابند کیا ہے کہ سوسائٹی کے صدر اور پوری مینیجنگ کمیٹی کے انتخابات کے مکمل ہونے پر، رجسٹرار کوآپریٹو، انتخاب کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ایک نوٹیفیکیشن جاری کرے اور اس کے بعد ایک کمپلائس رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔
معزز عدالت نے اپنے فیصلے کے آخر میں پلاٹوں کے ٹرانسفر پر عائد عارضی پابندی اور سابقہ کمیٹی کی بحالی کے نوٹیفکیشن کو معطل رکھنے کا اپنا پہلا حکمِ امتناعی برقرار رکھا ہے، تاوقتیکہ نو منتخب انتظامیہ کو سوسائٹی کے معاملات کا انتظام و کنٹرول منتقل نہ کر دیا جانے۔
اس حوالے سے زرائع نے بتایا کہ کوآپریٹو رجسٹرار واجد شیخ نے 7 یوم کی مدت گزر جانے کے باوجود ابھی تک الیکشن کمیٹی تشکیل نہیں دی ہے، وہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں جبکہ صوبائی سیکریٹری قمر رضا بلوچ نے سوسائٹی کے سرکاری ایڈمنسٹریٹر رضوان اعوان کی مدت پوری ہونے کے باوجود کسی دوسرے ایڈمنسٹریٹر کو تعینات نہیں کیا ہے اور نا ہی وہ ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت پش کر سکتے ہیں کی رضوان اعوان سرکاری ملازم ہیں، اس طرح صوبائی سیکریٹری قمر رضا بلوچ ارادی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سوسائٹی کے غیر قانونی ایڈمنسٹریٹر رضوان اعوان بھی سندھ ھائی کورٹ کے دوسرے احکامات کے خلاف ورزی کر رہے ہیں اور سوسائٹی کے امور چلا رہے ہیں۔
اس حوالے سے سوسائٹی کے ممبران نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے ک وہ عدالت کی مسلسل توہین پر از خود نوٹس لیں کوآپریٹو رجسٹرار واجد شیخ صوبائی سیکریٹری قمر رضا بلوچ اور سوسائٹی کے غیر قانونی سرکاری ایڈمنسٹریٹر رضوان اعوان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کریں۔