ٹرانس جینڈر پر فائرنگ ایک زخمی ایک جان بحق

0
53

راولپنڈی: تھانہ مندرہ کے علاقہ موہڑہ مندو میں ٹرانس جینڈرز پر فائرنگ کا واقعہ ایک ٹرانس جینڈر جانبحق ایک زخمی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ مندرہ موقعہ پر پہنچ گئے اور فرانزک ٹیم کے ذریعہ شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ مقتول ٹراس جینڈر کی شناخت کاشف عباس عرف کنگنا جب کہ زخمی کی شناخت جاوید عرف عاشی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لڑائی جھگڑے  کی بناء پر پیش آیا، قتل کی واردات کے بعد دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ لعش کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمی کوعلاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ تفتیش کے مراحل میں معاونت اور رہنمائی کے لئے تحفظ ٹراس جینڈر رپورٹنگ و خدمت مرکز سے وکٹم سپورٹ آفیسر ریم شریف ٹرانس جینڈرز سے مکمل رابطہ میں رہیں گی۔

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں