لاہور: سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، ممتاز ماہر معاشیات، سینیٹر ریٹائرڈ اور تحریک پاکستان کے کارکن نابغہ روزگار ہستی، پروفیسر خورشید احمد بقضائے الہی وفات پاگئے ہیں۔
پروفیسر خورشید احمد نے پہلی مرتبہ اسلامی معاشیات کو بطور علمی شعبہ کو ترقی دی۔ اس کارنامے کے پیش نظر 1988 میں انہیں پہلا اسلامی ترقیاتی بینک ایوارڈ دیا گیا۔ آپ کے کارناموں کے اعتراف میں 1990 میں شاہ فیصل بین الاقوامی ایوارڈ عطاکیا گیا۔ اسی شعبے میں خدمات کے اعتراف میں انھیں 1998 میں پانچواں سالانہ امریکن فنانس ہاؤس لاربوٰ یو ایس اے پرائز دیا گیا۔