کراچی: برازیل کی گائے، بھینس، بیل اور گوشت دنیا بھر میں اپنی جسامت اور کثیر دودھ دینے کی صلاحیت اور بہترین گوشت پر دنیا بھر میں سر فہرست ہیں۔
گزشتہ دنوں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر تقریبا 100 کے قریب مویشی برازیل سے ایک بڑے کارگو جہاز کے ذریعے درآمد کیے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر برازیل کے سفیر نے یہ انکشاف کیا کہ یہ مویشوں کی وہ نسل ہے جو آج سے 72 برس قبل 1952 میں برازیل لے جائی گئی جہاں ان کی خاص دیکھ بھال اور اچھی نشوونما کی گئی جس سے آج یہ نسل بے انتہا تندرست ہے۔