لاہور: زرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم و چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے قریبی رفقاء سے طویل مشاورت کے بعد اپنے بیٹے قاسم کو لانگ مارچ کی قیادت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کے زرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلمان پاکستان میں موجود ہیں اور عمران خان نے طویل مشاورت کے بعد دونوں بیٹوں میں سے قاسم خان کو لانگ کی قیادت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے اس فیصلے کی عدم اتفاق کیا ہے۔ لانگ مارچ میں عوامی عدم دلچسپی اور نئے جوش کیلئے قاسم خان لانگ مارچ کی قیادت کریں گے تاکہ تحریک انصاف کے کارکنوں میں جوش و جزبہ پیدا ہو اور عوام سڑکوں پر قاسم کو دیکھنے کیلئے باہر نکلے۔
زرائع کا دعوع ہے کہ عمران خان کے اس فیصلے پر حتمی منظوری کیلئے اپنی سابق اہلیہ جمیمہ گولڈ اسمتھ سے اجازت لے کر باقاعدہ اعلان کریں گے۔