تحریک انصاف کے اراکین نے قومی اسمبلی میں انسانی حقوق کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی

0
42

اسلام آباد: ناظم جوکھیو، فہمیدہ سیال قتل واقعہ تحریک انصاف کے اراکین نے قومی اسمبلی میں انسانی حقوق کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی۔ ریکوزیشن انسانی حقوق کمیٹی کے رکن ایم این اے لال مالہی، غزالہ سیفی، عطا اللہ خان، سیف الرحمن اور دیگر نے جمع کرائی۔ ریکوزیشن کے بعد کمیٹی کا اجلاس 14 دن میں بلایا جاسکتا ہے۔ قومی اسمبلی میں انسانی حقوق کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

لال مالہی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ میں انسانی حقوق کی صورتحال خراب ہے۔ بلاول زرداری اسلام آباد سے نیویارک تک انسانی حقوق کی مثالیں دیتے ہیں۔ سندھ میں جرگے اور ماورعدالت قتل ہورہے ہیں۔ سندھ کے ایم پی اے اور ایم این اے نے ناظم جوکھیو اور فہمیدہ سیال کا قتل کیا۔ بلاول زرداری انسانی حقوق کی کمیٹی کے چئیرمین ہیں۔ سندھ میں انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور بلاول سندھ میں انسانی حقوق کے مسائل پر بات کرنے سے گرہیز کرتے ہیں۔ بلاول 14 روز میں اس مسئلے کو اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بلائیں۔ امید کرتے ہیں کہ بلاول زرداری ناظم جوکھیو اور فہمیدہ سیال کو انصاف دلائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں