لاہور: لاہور کے علاقے شاہدرہ میں باپ سرفراز الیاس اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بناتا رہتا تھا جبکہ سرفراز الیاس اپنے دوستوں کو بھی اس گھناؤنے فعل میں شامل کرتا تھا۔ بچی کی ماں کرن نے ایک دن اپنے خاوند سرفراز الیاس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے اور وہ خاوند سے لڑکر اپنے میکے آگئی۔
ملزم سرفراز الیاس نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر اپنے ساتھیوں عتیق اور ساجد کے ہمراہ اپنے سسرال دھاوا بول دیا اور اپنی بیوی کرن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے فائرنگ کر کے شدید زخمی کرکے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔