کورونا وائرس، ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 1لاکھ 25 ہزار 9 سو 33 ہوگئی

0
51

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ جاری کردی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جاری کردی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 1لاکھ 25 ہزار 9 سو 33 ہوگئی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  ریکارڈ 6397 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی تعداد 40247 ہوگئی ہے جبکہ پاکستان میں ایکٹو کیسسز کی تعداد 83223 ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 107 اموات  ہوئی ہے۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2463 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 46828 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 47382، خیبر پختونخواہ میں 15787 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 7673 اسلام آباد 6699 گلگت میں 1030 کیسز رپورٹ اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 534 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ 9 ہزار 1 سو 69   کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں