چیف آف آرمی اسٹاف کا ایران کی مسلح افواج کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ

0
27

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری سے ٹیلی فونک

راولپنڈی، آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سرحدی سیکیورٹی اور کورونا کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سے پاک ایران سرحد کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشتگرد حملے پر تشویش کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کی جانب سے سرحد کے اطراف سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع کیا ہے، بارڈر سیکیورٹی اور اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کےلیے دو طرفہ تعاون کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان میں پاک ایران سرحد کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے میں 6 اہل کار شہید ہو گئے تھے۔

رابطہ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں