اگر علامہ سعد رضوی کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کی کال دیں گے، مولانا فضل الرحمان

0
462

اسلام آباد: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری کی شدید مذمت ،فوری رہائی کا مطالبہ ،مکمل یکجہتی کا اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے بیان میں کہا کہ ناموس رسالت اور ناموس صحابہ امت مسلمہ کا قدر مشترک ہے۔ بیرونی دباؤ پر ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی مخالفت کرنے والوں کو گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا۔

علامہ سعد رضوی کی بلاجواز گرفتاری حکومت کا شرمناک قدم ہے اور علامہ سعد رضوی کو فوری رہا کیا جائے۔ اگر علامہ رضوی کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کی کال دیں گے۔

نالائق حکمرانوں کے فیصلے ملک کو انار کی کی طرف دھکیل رہے ہیں اور جے یو آئی تحریک لبیک کے احتجاجی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں