وزیر اعلی پنجاب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات

0
67

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیاسی امورپر تبادلہ خیال اور صوبے میں امن و امان کی عمومی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
 وقار النساء پوسٹ گریجوایٹ کالج راولپنڈی  برائے خواتین کو یونیورسٹی لیول اپ گریڈ کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار کا وقار النساء پوسٹ گریجوایٹ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے پر اتفاق، بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ پر تیز ترین پیشرفت کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں عثمان بزدار بتایا کہ راولپنڈی کے شہریوں کے لئے نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ گیم چینجر ثابت ہو گا- نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ سے ٹریفک کے اژدھام میں کمی آئے گی اور راولپنڈی کے شہریوں کو نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ کا تحفہ ضرور دیں گے اور راولپنڈی کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا نے کے لئے کوشاں ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وفاقی وزیرشیخ رشید احمد کو کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے حکومت پنجاب قابل قدر کاوشیں کر رہی ہیں۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بزدار حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں