وزیر مملکت زرتاج گُل کی سی ای او پی آئی اے سے ملاقات

0
36

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کی سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ڈیرہ غازی خان کے معاملات اور فضائی آپریشن شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 سی ای او پی آئی اے کی جانب سے جلد کراچی تا ڈیرہ غازی خان پرواز شروع کرنے کا عندیہ  تاہم رن وے کی حالت اور فیولنگ نا ہونے کے باعث آپریشن محدود سطح پر ہی رہے گا۔

وزیر مملکت کا کاروباری طبقے اور چیمبرز کے ممبرز کو شامل کرکے ائیرپورٹ کے تنصیبات کو بہتر بنانے کا اعادہ کیا اور ڈیرہ غازی خان کی کاروباری برادری کیلئے خصوصی کارپوریٹ پیکج بنانے کی بھی استدعا کی۔

 سی ای او پی آئی اے کی جانب سے ساتھ مل کے جنوبی پنجاب کیلئے پروازیں بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔ سعودی سفری پابندیوں کے باوجود ہفتہ وار 2 پروازیں القسیم کیلئے بھی چلانے کا بھی وعدہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں