کراچی (مدثر غفور) نجی اسکول کے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوگئی اور ملزم کا جنسی ادویات اور منشیات کا عادی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس نے رات گئے ملزم کے گھر کی تلاشی لی اور کاروائی کے دوران ملزم عرفان کے گھر سے منشیات اور جنسی ادویات برآمد کرلی۔
ملزم اسکول پرنسپل عرفان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مقدمہ اسٹیل ٹون تھانے کے تفتیشی افسر کی مدعیت میں درج ہوا۔
پولیس کے مطابق ملزم عرفان نے دوران تفتیش منشیات اور جنسی ادویات کے استعمال کا اعتراف کر لیا۔