صحافی سماجی کارکن مدثر غفور کی ذوالفقار بھٹو جونیئر سے ملاقات’ ملیر اسٹیل ٹائون گلشن حدید’ ذوالفقار بھٹو کی نشانی اسٹیل ملز کا جلد دورہ کروں گا

0
14

کراچی: سینئر صحافی اور سماجی ورکر مدثر غفور کی 70 کلفٹن میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ڈیڑھ گھنٹے سے زائد ملاقات میں ضلع ملیر خصوصا اسٹیل ملز، اسٹیل ٹائون اور گلشن حدید کے مسائل کے حوالے سے بریف کیا، اسٹیل ٹائون میں گیس کی بندش سمیت، ریٹائرڈ ملازمین کا پیغام پہنچایا، ذوالفقار جونیئر کو اسٹیل ٹائون و گلشن حدید میں پانی کے سنگین مصنوعی بحران کے حوالے سے بتایا گیا اور ملیر، اسٹیل ٹائون سمیت گلشن حدید میں دورے کی خصوصی دعوت دی جو ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے قبول کرلی۔

ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ سندھ میں مسائل بڑھ چکے ہیں اور شہر کراچی بھی مسائل کی ذد میں ہے، اندرون سندھ دورے کررہا ہوں اور اگلا دورہ ملیر، اسٹیل ٹائون اور گلشن حدید کا کروں گا۔ آپ بتادیں کہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر آپ کے مسائل کی آواز بننے آرہا ہے۔ اب صرف جیے عوام کا نعرہ لگے گا تاکہ عوامی مسائل حل ہوں۔

ملاقات کے موقع پر ذوالفقار علی بھٹو نے نئی پارٹی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے تبادلہ خیال کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں