ٹھٹھ شہر کے بااثر بد مست اوباش نوجوانوں کا ذہنی معذورشخص پر تشدد، وڈیو وائرل

0
154

ٹھٹھہ: گزشتہ روز ٹھٹھہ شہر کے بااثر بدمست، اوباش نوجوانوں کا ذہنی معذور شخص محسن صفی کھتری پر تشدد اور تزلیل کرنے کے بعد وڈیو وائرل کردی۔    

وڈیو وائر ہونے سے معذور شخص پر تشدد کرنے میں ملوث دو افراد زاہد کڈایی اور نعیم جوکھیو گرفتار جبکہ تیسرا مرکزی کردار سجن میمن تاحال مفرور ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم سجن ضلع ٹھٹھہ کے ڈی ایچ او کا بیٹا ہے تاہم اس کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذہنی معذور شخص صفی کھتری کے خاندان نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقی مفرور ملزم عامر میمن اور مرتضیٰ خشک کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ساتھ ہی غیر قانونی طور پر سرکاری گاڑی کا بے دریغ استمعال کرنے کے خلاف بھی کروائی کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں