بارہ مئی 2007 کو دہشت گردوں نے ریاستی سرپرستی میں کراچی میں خون کی ہولی کھیلی، زاہد خان

0
33

اسلام آباد: ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے بیان کیں کہا ہے کہ بارہ مئی 2007 کو دہشت گردوں نے ریاستی سرپرستی میں کراچی میں خون کی ہولی کھیلی تھی۔

ریاست کے اس وقت کے آمر نے مکا دیکھا کر کراچی کی عوام کا خون سڑکوں پر بہایا۔ بدقسمتی سے اس ریاست میں سزا اور جزا کے قانون کا کبھی اطلاق نہ ہوا۔

اس وقت کا امر جنرل پرویز مشرف اس وقت دبئی میں  آرام سے بیٹھا ہے اور ریاست سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوام کی درد رسائی کرے، عوام پر گزرنے والی مصیبت اس کا ازالہ کرے۔

آج تک بارہ مئی کے ذمہ داروں کو سزا نہیں ملی اور آج بھی  وہ لوگ دندناتے پھر رہے ہیں جنھوں نے کراچی میں قتل عام کیا تھا۔ جس کی سرپرستی میں یہ قتل عام ہوا تھا وہ بھی دنیا میں  گھوم رہا ہے اور یہ پاکستانی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اس ناانصافی کا ازالہ نہ ہوا تو یہ ملک کے لیے بہت تباہ کن ثابت ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں