وفاقی حکومت کے متنازعہ مردم شماری کو منظور کروانے کے فیصلے کو ہم سندھ کے حقوق پر کاری وار سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی

0
34

کراچی: صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے متنازعہ مردم شماری کو منظور کروانے کے فیصلے کو ہم سندھ کے حقوق پر کاری وار سمجھتے ہیں۔

جنرل سیکرٹری پی پی پی سندھ وقار مہدی نے کہا کہ ہم وفاق کے اس فیصلے کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اسے مکمل مسترد کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ متنازعہ مردم شماری کی منظوری کے فیصلے پر ایم کیو ایم کی خاموشی ایک مجرمانہ فعل ہے۔ صوبہ سندھ کی آبادی کو کم کرنا کسی سیاسی جماعت کے نہیں بلکہ صوبے اور یہاں کے عوام کے خلاف سازش ہے۔ متنازعہ مردم شماری کو منظور کروانے والی وفاقی حکومت اور اس کے اتحادی بشمول ایم کیو ایم اس مجرمانہ فعل میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں