سینیٹ کا اہم اجلاس صبح ہوگا، 10 نکاتی ایجنڈا جاری

0
46

اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس کل بروز جمعہ صبح 10 بجے ہوگا اور سیکرٹری سینٹ نے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اجلاس میں نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز کی حلف برداری ہوگی اور حلف برداری پریڈائیڈنگ افسر سینیٹر سید مظفر حسین شاہ لیں گے۔

جمعہ کی نماز سے پہلے جلاس میں وقفہ کیا جائے گا اور پریڈائیڈینگ افسر چیرمین اور ڈپٹی چیرمین سیںٹ کے الیکشن کا شیڈول جاری کریں گے۔ جمعہ کی نماز کے بعد چیرمین اور ڈیٹی چیرمین کے کاغذات نامزدگی جمع ہونگے۔

تین بجے چیئرمین اور ڈیٹی چیئرمین کے لیے ووٹنگ کروائی جائے گی۔ چیئرمین کے منتخب ہونے کے بعد پریڈائیڈینگ افسر نئے چیئرمین سے حلف لیں گے۔ چیئرمین سیںٹ حلف اٹھانے کے بعد ڈپٹی چیرمین کا انتخاب کروائیں گے۔۔چیئرمین سیںٹ نو منتخب ڈپٹی چیئرمین سینٹ سے حلف لیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں