احترام سے بات کریں’ ترجمان نے صحافی کو جھڑک دیا

0
16

کراچی: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر کی پریس کانفرنس میں ان کے اور ایک رپورٹر کے درمیان شدید زبانی تکرار دیکھنے میں آئی۔ دونوں کے درمیان یہ تلخ کلامی اس وجہ سے سامنے آئی جب صحافی نے ترجمان سے امریکی صدر جو بائیڈن کے نیورولوجسٹ کا نام جاننے کی کوشش کی۔

پارکنسنز کے مرض کے ایک سرکردہ ماہر نے اس سال کے شروع میں صدر جو بائیڈن کے معالج سے وائٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ کی تھی، لیکن اس ملاقات کے حالات واضح نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایک رپورٹرنے اس کیس کی تفصیلات کے بارے میں پوچھنے کی کوشش کی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ میں سکیورٹی وجوہات کی بناء پر لوگوں کے نام نہیں بتا سکتی لیکن صدر کوایک نیورولوجسٹ نےتین بار دیکھا کیونکہ یہ معاملہ جسمانی معائنہ سے متعلق ہے جو وہ ہر سال کرتے ہیں، ہم اس کے نتائج بتا سکتے ہیں مگر مزید کچھ نہیں۔ دوسری طرف پریس رپورٹر نے پوچھا کہ ‘نیورولوجسٹ بائیڈن کے پاس 8 بار گیا یا ایک بار؟۔ انہوں نے مزید پوچھا کہ ‘آپ کو اس کی وضاحت کرنی چاہیے۔

جس پر ‘ترجمان نے جواب دینے دیں اور برائے کرم تھوڑا احترام سے بات کریں۔ جواب میں رپورٹر نے دوبارہ پوچھا کہ ‘آپ دوسرے لوگوں کے نام بتا سکتی ہیں جن سے امریکی صدر نے ملاقات کی ہے، لیکن آپ ان کے ڈاکٹروں کے نام نہیں بتا سکتیں؟۔

کیرین جین پیئر نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ ‘ہم ماہرین کے نام بڑے پیمانے پر نہیں بتا سکتے۔ ہمیں ان کی پرائیویسی کا احترام کرنا چاہیے۔ تاہم، صحافی نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ ‘یہ عوامی معلومات ہیں۔ جس وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے جواب دیا کہ ہمیں ان کی رازداری کو برقرار رکھنا چاہیے، اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اس کی بھی تعریف کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں