مظفرآباد: آزاد جموں وکشمیر قاونون ساز اسمبلی کے لئے عام انتخاباب کا انعقاد 25 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے اراکین نے پریس بریفنگ کے دوراب بتایا کہ 21جون تک کاغذات نامزدگی داخل کرائے جا سکیں گے اور 30 جون تک اپیلیں کی جا سکیں گی۔ 28 اور 29 جون تک اعتراضات داخل کرائے جا سکیں گے۔ 22 جون تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، اسی روز فہرست جاری ہوگی۔
خواتین ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 747 ہے اور آزاد کشمیر میں مرد ووٹر کی تعداد 15 لاکھ 19ہزار 347 ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 28 لاکھ 17ہزار 90 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں گزشتہ انتخابات کی نسبت 4 انتخابی حلقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر کے 33 مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔