اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پی ایف یو جے، پی بی سی، ایچ آر سی پی، اے جی ایچ ایس اور ایس اے ایف ایم اے کے اشتراک سے ‘میڈیا اور عدلیہ کی آزادی پر حملوں’ کے خلاف ملک بھر سے وکلا، صحافیوں، انسانی حقوق، سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کنوینشن 17 جون جمعرات کو 10 بجے دن عاصمہ جہانگیر آڈیٹوریم دی لیجنڈ ہوٹل جی فائیو ٹو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔