کراچی: ‘جانوں آئی ایم’ پیٹرول پمپ۔ سوشل میڈیا پراپنے مخصوص اندازمیں تقریرکرنے والے عالمی شہرت یافتہ علامہ ناصرمدنی بھی پیٹرول نہ ملنے کا رونا روتے رہے اور وزیراعظم عمران خان سے پٹرول کی قلت ختم کرنے کی اپیل کرتے رہے۔ علامہ ناصرمدنی نے رحیم یارخان ائیرپورٹ سے منسلک ابوظہبی محل کی جانب جانے والی روڈ پرگاڑی میں پیٹرول ختم ہوجانے کی وجہ سے اپنے آفیشنل سوشل میڈیا اکائونٹ سے براہ راست ویڈیونشرکی۔ جس میں وہ کالے کپڑوں میں ملبوس دیگردو اورنوجوانوان کے ہمراہ گاڑی میں پیٹرول ختم ہونے کاروناروتے رہے اوروزیراعظم عمران خان سے اپنے مخصوص اندازمیں پیٹرول کی قلت ختم کرنے کی اپیل کرتے رہے۔
ناصر مدنی نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرقیمتیں کم کرکے پیٹرول ہماری پہنچ نہیں ہے تواس کی قیمتیں واپس اسی قیمت پرلائی جائیں تاکہ عوام کوپیٹرول مل سکے۔ ویڈیومیں انہوں نے اپنے مخصوص اندازوزیراعظم عمران خان سے کہاکہ میرے مکھن، میرے چنٓ، میرے جانوپیٹرول کی قلت کوفوری ختم کریں تاکہ میرے ساتھ ساتھ شہری بھی سکھ کاسانس لے سکیں۔ انہوں نے ویڈیومیں یہ بھی کہاکہ ان کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا ہے اورانہوں نے کسی دوست کافون کرکے پیٹرول منگوایا ہے۔