پیپلز پارٹی کے گڑھ ملیر کے گوٹھوں میں پانی کی لائن پر غیر معیاری کام ہونے کا انکشاف

0
41

کراچی: ملیر درسانو چھنو میں پانی کی لائنوں کی تنصیب میں غیر معیاری کام ہونے کا انکشاف ہوا ہے،
علاقے کے سماجی رہنمائوں اور نوجوانوں کا کہنا ہے کہ سرکاری کام میں ٹھیکیدار غیر معیاری کام کر کے سرکاری فنڈز کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ کو سہولیات سے محروم کر رہے ہیں۔

رضا محمد جوکھیو گوٹھ میں سرکاری کاموں کا معیار نہ ہونے کے برابر ہے، صدام نامی ٹھیکیدار غیر معیاری ترقیاتی کام کررہا ہے اور امید ہے کہ انتظامیہ اس کی کمپنی کو بلیک لسٹ میں شامل کرکے مسئلہ حل کرے گی۔

علاقہ مکینوں نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکیو اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد دیگر سے غیر معیاری کام ہونے کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ٹھیکیدار نے اہل دیہہ کی نشاندہی کے باوجود پانی کی لائن بچھانے کا کام صحیح طریقے سے مکمل نہیں کیا جس کی وجہ سے چند روز میں پانی کی لائن ٹوٹ جائے گی۔ ناقص کام کرنے والی ٹھیکیداروں کی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر کے پانی کی لائنیں دوبارہ لگائی جائیں اور گوٹھ کے مکینوں کو پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔

دوسری جانب گڈاپ ٹائون کی یوسی مراد میمن بچل باغ میں واٹر سپلائی اسکیم کی مین لائن ٹوٹنے سے علاقہ مکین گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی سپلائی سے محروم ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 روز سے پینے کے پانی کی سپلائی بند ہونے سے رہائشی شدید پریشان ہیں۔

رہائشیوں کے مطابق مرمت کی ذمہ دار یوسی انتظامیہ کی ہے جبکہ متعلقہ یوسی انتظامیہ محکمہ پبلک ہیلتھ ٹاؤن انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔ موٹر بند ہونے کی وجہ سے گاؤں میں پانی نہیں پہنچ رہا۔ جس سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں