اسلام آباد: پولیس نے تھراپی ورکر امجد کا 161 کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا اور پولیس نے امجد کے بیان کے پیش نظر مقدمے میں ایک اور دفعہ شامل کرلی۔ مقدمے میں اقدام قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔
امجد نے بیان بتایا کہ ملزم ظاہر کے والد نے اطلاع دی کہ ظاہر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور میں اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ ظاہر کے گھر پہنچا اور ملزم ظاہر حملہ آور ہوا پہلے پسٹل سے کوشش کی۔ گولی نہ چلی تو ملزم نے چھری سے وار کیا اور چھری میرے پیٹ میں لگی جس میں زخمی ہوا۔