سی ای او اسٹیل ملز سیف الدین جونیجو نے عہدے سے استعفی دے دیا

0
565

کراچی (مدثر غفور) وزارت صنعت و پیداوار کے باوثوق زرائع کے مطابق سی ای او اسٹیل ملز ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ڈاکٹر سیف الدین جونیجو ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں چئیرمین کی حیثیت سے کام کررہے ہیں جبکہ اسٹیل ملز ایڈیشنل چارج قائم مقام سی ای او کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔

ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے اپنے استعفی میں خرابی صحت کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ میں با یک وقت دو اداروں میں چئیرمین کی حیثیت سے کام کررہا ہوں اور اب سی ای او اسٹیل ملز کی حیثیت سے مذید کام نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کی اسٹیل ملز ملازمین کی بحالی سے متعلق اہم میٹنگ 19 جون کو اسلام آباد میں ہوگی جس میں انتظامیہ اسٹیل ملز نے ملازمین کی بحالی سے متعلق اپنی حتمی سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ کمیٹی میں پیش کرنا تھی تاہم میٹنگ سے قبل ہی ڈاکٹر سیف الدین جونیجو استعفی دے گئے۔

واضح رہے کہ خصوصی کمیٹی نے گزشتہ میٹنگ میں اسٹیل ملز ملازمین کی بحالی کیلئے 4 رکنی سب کمیٹی بنائی تھی جس میں اراکین قومی اسمبلی جام عبدالکریم، آغا رفیع اللہ، سابق چئیرمین سی بی اے پیپلز ورکرز یونین اسٹیل ملز شمشاد قریشی اور سی ای او اسٹیل ملز ڈاکٹر سیف الدین جونیجو پر مشتمل تھی جس کا آج کی تاریخ تک اجلاس نہ ہوا اور نہ ہی ڈاکٹر سیف الدین جونیجو نے اجلاس میں کبھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر سیف الدین جونیجو سی ای او اسٹیل ملز رہتے ہوئے اسٹیل ملز میں چوریاں رکوانے میں ناکام رہے اور ان کے ہوتے ہوئے اسٹیل ملز میں ریکارڈ چوریاں ہوئیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں