پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، وزیراعلیٰ پنجاب

0
50

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔ ان عناصر نے اڑھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا اور افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نئے عزم اورجذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ کرپشن سے پاک اور معیاری منصوبے ہماری حکومت کا طرۂ امتیاز ہے اور حکومت کے دامن پر سکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔ ہمارا اڑھائی برس کا مختصر دور سابق ادوار کی 3 دہائیوں کے مقابلے میں شفاف ترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں ہر روز کرپشن کا نیا سکینڈل سامنے آتا تھا۔ عوام آج بھی کرپشن کی داستانوں کو نہیں بھولے۔ سابق حکمران وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا۔ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا اور ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے۔ قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی پاکستانی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری حکومت کے منصوبے معیار اور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں