بلوچستان، گوادر میں فائرنگ سے 7 پنجابی مزدور ہلاک ایک زخمی

0
61

گوادر: گوادر کے علاقے سربندن میں نامعلوم مسلح افراد نے رہائشی کوارٹر میں گھس کر فائرنگ کرکے 7 غیر مقامی افراد کو قتل کردیا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

گوادر پولیس کے مطابق واقعہ تقریبا رات تین بجے کے قریب سربندن میں پیش آیا ہے۔ تمام افراد ایک رہائشی کوارٹر میں رہائش پزیر تھے اور سربندن میں حجام کی دوکان پر کام کرتے  تھے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے تمام افراد کی نعشیں اور زخمی شخص کو گوادر اسپتال منتقل کردیا، قتل کیے گئے تمام افراد غیر مقامی مزدور ہیں اور سربندن میں کام کرتے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں