اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو برطرف کرنیکا نوٹفیکیشن جاری کردیا۔ نوٹفکیشن کے مطابق وزیراعظم کے ایڈوائس پر گورنر کو برطرف کیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری کی آئینی مدت مکمل کرلی۔
صدر مملکت نے آج ہی وزیراعظم کی ایڈوائس کو مسترد کردیا تھا۔ آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت وزیراعظم کی دوسری ایڈوائس مسترد نہیں کرسکتے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نئے گورنر کے تقرر تک قائم مقام گورنر رہے گے۔