کراچی: امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کائنات کی تخلیق اتفاقی نہیں ہے۔ کائنات کے متوازن فطری قوانین کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ اس میں بہت ہی اعلیٰ درجے کا ریاضی کا دخل ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان ماہر فلکیات ڈاکٹر ولی سون کے مطابق کائنات کے فطری قوانین اتنے مکمل انداز میں بنائے گئے ہیں جو قطعی طور پر اتفاق نہیں ہوسکتا۔
ڈاکٹر ولی سون کا کہنا ہے کہ کائنات کے رازوں کو ریاضی کے اصولوں سے کھولا جاسکتا ہے اور خدا کے وجود کو ریاضی کے فارمولوں سے ثابت کیا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل ماضی میں بھی کائنات کے رازوں کے بارے میں اندازے لگانے والے ریاضی دان کہہ چکے ہیں کہ کائنات کے متوازن فطری قوانین بہت ہی اعلیٰ ذہانت کے مظاہر ہیں۔