کراچی: پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے جبری برطرف ملازمین نے شہباز حکومت اور اسٹیل ملز کی کرپٹ انتظامیہ سمیت لیبر کورٹ کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ جبری برطرفی ملازمین نے لیبر کورٹ کے غیر قانونی فیصلے اور انتظامیہ کی نااہلی و بدعنوانی کے خلاف ایک بڑی تحریک کے آغاز اعلان کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیبر کورٹ کا غیر قانونی فیصلہ نامنظور اور سندھ لیبر کورٹ نے گزشتہ ماہ 22 فروری کو ملازمین کو جبری برطرف کرنے کی اجازت دی، لیکن یہ فیصلہ غیر آئینی غیر جمہوری اور دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ پیپلز پارٹی اگر جمہوری پارٹی ہے تو پیپلز پارٹی کو ملازمین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور اس غیر قانونی فیصلہ کے خلاف ملازمین کا ساتھ دینا چاہیے۔ پاکستان اسٹیل انتظامیہ کی نااہلی بدعنوانیوں نے پاکستان اسٹیل کو تباہ برباد کر دیا ہے، لیکن اس کا خمیازہ ملازمین کو بھگتنا پڑ رہا ہے کسی کورٹ عدالتوں کو انتظامیہ کی کرپشن نظر نہیں آتی۔