وفاق کی اسٹیل ملز کی زمینوں کے بعد اب ریلوے کی زمینوں پر نظر

0
53

کراچی: وفاق نے اسٹیل ملز کی زمینوں کے بعد اب ریلوے کی زمینوں پر نظریں جما لیں اور وفاقی وزیر پریس کانفرنس کے دوران باتوں میں اشارہ دے گئے۔

کراچی ڈی ایس ریلوے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سوتی کا کہنا تھا کہ ریلوے زمین کے استعمال کے لئے پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لئے آفر کردی گئی ہے جلد گورنر ہاوس میں منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔ پانچ ماہ میں ریلوے کو خسارہ سترہ ارب ہوا ہے۔ کالج اسکول اور ہسپتال نہیں چلاسکتے فریٹ پر بھر پور توجہ دی جائیگی۔
وفاقی وزیر نے اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے میڈیا پر تنقید شروع کردی کہتے ہیں کہ میڈیا میں چند  پنڈت ہمارے خلاف ہیں ریلوے کی زمینوں پر سندھ پولیس قبضے کروا رہی ہے۔

اعظم سوتی نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے ادارے کو سترہ ارب کا خسارہ ہوا ہے۔ ریلوے میں ہر کام کو دیانتداری سے کروں گا۔ ریلوے ہسپتال اسکول اور کالج نہیں چلاسکتا نقصان کس طرح سے کم ہوگا اس پر کام جاری ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فریٹ پر بھر پور توجہ دی جائے گی۔ ٹریک موجود ہے استعمال نہیں کیا جارہا جادو کی چھڑی نہیں ہمارے سیاق وسباق سے ہٹ کر کام کریں گے۔ یہی افسر یہی عملہ اور یہی گاڑیاں ان کو ہی چلائیں گے. سندھ پولیس ریلوے زمینوں پر قبضہ کروانے میں ملوث ہے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ انکروچمنٹ پر نظر ہے ہم ریلوے کی زمین واگزار کروائیں گے۔ جلد مختلف پراجیکٹ لائچ کرینگے فریٹ میں سالانہ 22 ارب کمائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا گیارہ جنوری کو ازبکستان جائوں گا۔ بہت سے معاہدوں پر بات ہوگی وفاقی وزیر نے ریلوے کالونیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا گزشتہ چار روز سے کراچی میں محکمے کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا ہے۔ معاملات کا جائزہ لیا ہے اور بعض معاملات پر احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں