ضلع ملیر میں ڈکیتیوں میں ملوث بین الضلاعی ڈکیت و چور گروہ گرفتار

0
66

کراچی: ضلع ملیر کے گھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث بین الضلاعی ڈکیت و چور گروہ گرفتار۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی چور و ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، قیمتی دستی گھڑیاں، موبائل فونز، لاکھوں روپے کیش اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی تحویل میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان شہر بھر کے مختلف علاقوں میں گھروں میں ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔ اسٹیل ٹاؤن کے علاقے کے متاثرہ رہائشیوں نے ملزمان اور چوری شدہ سامان کو شناخت کرلیا۔

ایس پی ملیر کی سربراہی میں ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے درجنوں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور گرفتار ملزمان پیشہ ور چور ڈکیت ہیں اور متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جانے کا بھی انکشاف کیا ہے۔گرفتار ملزمان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کا مراسلہ شہر کے دیگر تھانوں کو جاری کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی، مزید تفتیش جاری۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے بھیجا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں