اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کاروائی، رشوت لینے کے الزام میں ڈی سی آفس ملیر کی خاتون کلرک گرفتار، مقدمہ درج

0
145

کراچی: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون کی ڈائریکٹر شہزاد فضل عباسی کی سربراہی میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے 80 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں ڈی سی آفس ملیر کی خاتون کلرک کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 2023/7درج کرلیا۔

فضل شہزاد عباسی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ کا کہنا ہے کہ خاتون کلرک شبانہ کنول نے سرکاری زمین ٹرانسفر کرنے کی مد میں حصار احمد شمسی نامی شخص سے رقم وصول کی تھی۔

خاتون کلرک کی رشوت وصولی کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور خاتون کلرک کو وڈیو وائرل ہونے پر معطل کیا گیا تھا۔

احمد علی شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم مزید تحقیقات کررہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں