اسپیکر قومی اسمبلی سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

0
28

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ عباسی کی ملاقات ہوئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے سائبر کرائم کے خاتمے کے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے ادارے کی استعداد کار بڑھائی جائے۔

ملاقات میں ڈی جی ایف آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مالیاتی، سائبر اور امیگریشن سے متعلقہ جرائم کے خلاف جنگ اہم ایجنڈا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کرپشن  کے خلاف جنگ حکومت کا اہم ایجنڈا ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے  نوازا ہے جن سے استفادہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں