رمضان المبارک میں سرکاری و نجی دفاتر کے اوقات کار کا نوٹفکیشن جاری

0
57

اسلام آباد: حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری و نجی دفاترز کے اوقات کار کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے، رمضان المبارک میں تمام دفاترز صبح 10 بجے کھلیں گے، ہفتہ اتوار کو تعطیل کرنے والے دفاترز میں 4 بجے اور باقی دفاترز3 بجے چھٹی کرسکیں گے، جمعے کو دفاترز ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔

حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو تعطیل کرنے والے اداروں اور محکموں کے دفاترز صبح 10بجے سے شام 4 بجے تک کھلیں گے۔ اسی طرح ہفتہ وار صرف اتوار کو ایک چھٹی کرنے والے محکموں میں دفاترز کے اوقات کار صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔ اسی طرح جمعے کے روز تمام محکموں کے دفاترز صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلیں رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں