حکومت ایک خودمختار تعلیمی ادارے کو تباہ نہ کرے، شیری رحمان

0
39

اسلام آباد: سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایچ ای سی آرڈیننس اور اس کے پیچھے چھپے مقاصد کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت نے ایچ ای سی کی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ کس مقصد کے لئے کیا ہے؟۔ ایچ ای سی کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنا ہائر ایجوکیشن کے خلاف سازش ہے اور تباہی سرکار تعلیم کو تو بخش دے۔

انہوں نے کہا کہ آپ تعلیم کو ایڈہاک بنیاد پر آرڈیننس سے نہیں چلا سکتے اور آپ کی نیت ٹھیک ہے تو بل لائیں، قانون سازی کریں۔ ایچ ای سی آرڈیننس کو سینیٹ میں مسترد کرے گے اور ایک تسلیم شدہ ادارے کو وفاقی حکومت کے ماتحت کرنا تعلیم دشمنی ہے۔ نئے ادارے بنانے کے بجائے پرانے اداروں پر قبضہ کیا جا رہا ہے اور سندھ کے ہسپتالوں سے لے کر ایچ ای سی تک قبضہ سرکار کو ناکامی نصیب ہوگی۔ حکومت ایک خودمختار تعلیمی ادارے کو تباہ نہ کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں