اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ کیا اور پھر ڈیلیٹ کر دیا۔ شفقت محمود نے ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو اپوزیشن رہنمائوں کے ساتھ ہاتھ کا مقابلہ کرتے دکھایا ہے۔ جس میں عمران خان کی پشت پر پاکستان کا جھنڈا تھا، اپوزیشن کے اوپر امریکہ اور یورپی یونین کا جھنڈے تھے جس سے تاثر مل رہا ہے امریکہ اور یورپی یونین کی ایما پر اپوزیشن تحریک عدم پیش کررہی ہے۔ تاہم تھوڑی دیر بعد ہی ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔
ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی لیکن وزیر تعلیم نے ٹویٹ کرنے کے بعد سوچا ہوگا اس کا غیر ملکی سفارکاروں کے سامنے کیا اثر ہوگا اور اگر وہ پوچھ لیتے ہیں تو کیا جواب ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وفاقی وزیر شفقت محمود نے یہ ٹویٹ کیا اور پھر ڈیلیٹ کر دیا اور اسی تصویر کو وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹویٹ کیا ہے۔