کراچی: ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گلشن اقبال میں خاتون سے لوٹ مار کے دوران تشدد کرنے والے ڈاکوئوں کو شاہ لطیف سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گزشتہ شب پولیس سے مقابلے میں گرفتار ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر لیا گیا۔ دو ڈاکو شہری لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے، پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار ہوئے تھے۔
گرفتار ملزمان نے کچھ روز قبل گلشن اقبال میں لوٹ مار کی واردات کے دوران خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ گلشن اقبال پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 1295/2021 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ گرفتار ملزمان انتہائی سفاکی سے مزاحمت کرنے والے شہریوں کو تشدد کرنے اور گولی مار دینے سے دریغ نہیں کرتے تھے۔ دونوں ملزمان سے مزید وارداتوں کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے شہر کے دیگر تھانوں میں مراسلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس ضابطے کی کارروائی عمل میں لا رہی ہے، گرفتار ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔ گرفتار ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔