کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے نوجوان کے قتل میں ملوث دوست کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل نوجوان فرحان یوسفزئی اپنے دو دوستوں انضمام اور دادمحمد کے ہمراہ ان کے گھر سیٹلائٹ ٹائون گیا جہاں اسے زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس نے مقتول کے دادا کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم انضمام کو حراست میں لے لیا۔ جس نے دوران تفتیش اپنے کزن داد محمد کے ہمراہ نوجوان کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ پولیس مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔