پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پیغام

0
42

کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی کے ہائر ایجوکیشن کے فنڈز پر حملے وباء کے دنوں میں میڈیکل یونی ورسٹیوں کیلئے برے نتائج لائیں گے اور میڈیکل یونی ورسٹیاں کرونا وائرس کے خلاف اگلے محاذوں پر جدوجہد کررہی ہیں۔

پی ٹی آئی نے گزشتہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں کمی کی اور موجودہ بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں اضافے سے انکار کیا۔ پی ٹی آئی کے اقدام کے بعد یونی ورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں کمی طلبہ کی فیسوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے اقدامات کے بعد اکثر یونی ورسٹیوں کو بندش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور پی ٹی آئی کو اپنے تعلیم دشمن ایجنڈے پر شرم آنا چاہئیے۔ عالمی وباء کے دنوں میں پی ٹی آئی کو اتنی غیرت نہیں آئی کہ وہ ٹیچنگ اسپتالوں اور میڈیکل یونی ورسٹیوں کو سپورٹ کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں