سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کا نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کی بندش پر وزیراعظم عمران خان کو خط

0
38

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھ دیا اور چودھری شجاعت نے خط لکھ کر 24 نیوزکی بندش پراحتجاج کیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے خط میں لکھا کہ اتحادی جماعت کےسربراہ کی حیثیت میں خط لکھ رہا ہوں، امید ہے آپ اسے تںقید کے پیراے میں نہیں لیں گے، حکومت اور میڈیا کے درمیان قربت کی بجائے فاصلے پیدا کروانے والوں کا نقصان نہیں بلکہ نقصان حکومت کا ہوگا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ریاست کے استحکام کے ستون کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔ چودھری شجاعت کا وزیراعظم کو خط،  24 نیوز کے لائسنس کی معطلی اس تاثر کو تقویت دے رہی ہے کہ ریاست کہ چوتھے ستون کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،جب میں وزیر اعظم تھا تو اس وقت کے وزیر اطلاعات شیخ رشید صاحب میرے پاس ایک سمری لے کر ائے جس میں درج تھا کہ جو جو بھی ٹی وی 50 لاکھ روپے فیس جمع  کروائے اس کو لائسنس ضرورت نہیں، ایک ایسا ایم او یو تیار کیا جائے۔

جس میں حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کی خبر کو صبر ورحمل سے برداشت کیا جائے لیکن ملکی مفاد کے خلاف کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہ کیا جائے بلکہ ایسے چینل کے خلاف کاروائی کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں