چئیرمین کشمیر کمیٹی کی ائی سی آر سی پاکستان ہیڈ کوارٹرز آمد

0
196

اسلام آباد: چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی ائی سی آر سی پاکستان ہیڈ کوارٹرز آمد۔

شہریار آفریدی نے ہیڈ آف ڈیلیگیشن آئی سی آر سی دراگانہ کوجک کو کشمیر کمیٹی کی بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی بنیادوں پر انٹرنیشنل میڈیکل راہداری بنانے کیلئے پاس کی گئی متفقہ قرارداد سمیت ڈوزئیر پیش کیا۔

ڈوزئیر میں قرارداد کے علاوہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونیوالی طبی ایمرجنسی اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے رپورٹس شامل کی گئی ہیں۔ دراگانہ کوجک نے شہریار خان آفریدی کو یقین دلایا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے کشمیر کمیٹی کی قرارداد کے مطابق انٹرنیشنل میڈیکل راہداری بنانے کیلئے بھارتی حکومت سے بات چیت کی جائے گی۔

کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کی کوششیں جاری رکھیں گے اور دراگانہ کوجک کی شہریار خان آفریدی کو یقین دہانی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں