پاکستان کوسٹ گارڈز اور گوادر پولیس کی مشترکہ کارروائی، ترجمان کوسٹ گارڈز

0
44

کوئٹہ: ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اورگوادر پولیس نے گوادرکے مختلف علاقوں میں جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دی۔ دوران آپریشن گوادر سٹی ہوڑ ہ سے بیش قیمت منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کو نا کام بنا دیا۔ دوران آپریشن متعلقہ علا قہ سے سمندر کے کنارے لوڈنگ کے دوران بیش قیمت منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی۔

پکڑی گئی منشیات میں 1100 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس،01 عدد ٹویوٹا ہائی لیکس سنگل کیبن، 01 عدد اسپیڈ بوٹ اور 04 اسمگلرز گرفتار کرلیا اور پکڑی جانے والی منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔
پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔

ڈی جی کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں