پاکستانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

0
36

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، جی سی سی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے کی جانیوالی سفارتی کاوشوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے قطر اور خلیجی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے سعودی عرب کے مثبت کردار کو سراہا اور اپنے سعودی ہم منصب کو، کرونا وبا کے باوجود، جی سی سی سمٹ 2021 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ نے جی سی سی کی ممبران خلیجی ریاستوں کی جانب سے باہمی دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے آمادگی اور مثبت رویے کو سراہتے ہوئے، اسے خلیجی خطے میں امن و استحکام کیلئے نیک شگون قرار دیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی سطح پر دو طرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی۔ شاہ محمود قریشی نے نیامے میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس کے موقع پر مسئلہ کشمیر اور اسلاموفوبیا فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف قراردادوں پر سعودی عرب کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کا اہم علاقائی و عالمی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں